اوپونے اسمارٹ فون F3متعارف کرانے کا اعلان کردیا

اوپونے اسمارٹ فون F3متعارف کرانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر) دنیا میں اسمارٹ فون کے کیمرے کی جدت پر کام کرنے والے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارے اوپو (OPPO) نے اوپو F3کے نام سے جدید دو سیلفی کیمروں کا حامل اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے اسمارٹ فون کی بدولت صارفین بہترین سیلفی لینے کے ساتھ باآسانی گروپ سیلفی بھی لے سکیں گے۔ اوپو نے یکم اپریل سے پاکستان، بھارت، ویتنام، انڈونیشنیا، فلپائن اور میانمار میں اپنا اسمارٹ فون ایف 3 پلس (F3 Plus)متعارف کرایا ہے۔ اوپو ان ممالک میں گروپ سیلفی کے رجحان کو فروغ دے رہا ہے۔ نئے F3اسمارٹ فون میں بھی دو فرنٹ کیمرے ہیں۔ ایک کیمرا اپنی سیلفی لینے کے لئے ہے جبکہ دوسرا وائیڈ اینگل کیمرا گروپ سیلفیز کے لئے نصب کیا گیا ہے جس سے منظر دو گنا بڑا ہوجاتا ہے۔ F3اسمارٹ فون میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہارڈویئر اور بہترین سوفٹ ویئر موجود ہے جو صارفین کو تیزرفتاری مہیا کرنے کے ساتھ روزمرہ استعمال میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ اب وہ دور ماضی کا حصہ بن چکا ہے جب لوگوں کی بڑی تعداد کو تصویر کے ایک فریم میں لانے کے لئے پریشانی ہوتی تھی یا پھر کچھ چہرے فریم میں آنے سے رہ جاتے تھے یا کسی دلکش پس منظر کے ساتھ اپنی سیلفی نہیں لے پاتے تھے۔ اوپو کا ارادہ ہے کہ سفر کو آسان بنائے اور کسی سیلفی اسٹک کو ساتھ رکھے بغیر سیلفی کھینچنے کی آسانی فراہم کی جائے ۔ سیلفی رجحان کی قیادت کرتے ہوئے اور فون کیمرا کے انڈسٹری معیار کے ساتھ اس کی حالیہ سیلفی ایکسپرٹ سیریز F-Seriesمیں تصویر کی خرابی سے زیادہ سے زیادہ کم کرنے اور بیوٹیفائی فنکشن کی بدولت لوگوں کو پہلے سے زیادہ بڑے اور بہتر منظر کے ساتھ گروپ سیلفی کھینچنے کا موقع ملے گا۔