GREEکی موسم گرما کی مہم کیلئے وسیم اکرم برانڈ ایمبسیڈر مقرر

GREEکی موسم گرما کی مہم کیلئے وسیم اکرم برانڈ ایمبسیڈر مقرر
 GREEکی موسم گرما کی مہم کیلئے وسیم اکرم برانڈ ایمبسیڈر مقرر

  

لاہور(اسٹاف رپورٹر)ایئر کنڈیشنرز تیار کرنے والی عالمی سرکردہ کمپنی GREE نے پاکستان میں اپنی موسم گرما کی نئی میڈیا مہم کیلئے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے ۔GREEکی اس نئی مہم میں کرکٹ کے مایہ ناز اسٹار وسیم اکرم مارکیٹ میں GREE ایئر کنڈیشنرز کی مارکیٹ میں بہترین پوزیشن بتاتے ہوئے دکھائی دینگے جبکہ اس مہم کے دوران وہ صارفین کو GREE ایئر کنڈیشنرزکی خصوصیات سے بھی آگاہ کرینگے۔ ،GREE دنیا بھر میں اپنے 9پروڈکشن کے باعث 195ممالک میں 30کروڑ سے زائد صارفین کا وسیع حلقہ رکھتی ہے ،GREEمیں 8ہزار سے زائد پی ایچ ڈی اور انجینئرز کام کررہے ہیں جبکہ کمپنی کے زیر انتظام 7انسٹی ٹیوشنز ،52ریسرچ ٹیسٹنگ سینٹرز اور 630خصوصی مشاورتی لیبارٹریز کام کررہی ہیں۔پاکستان میں GREEمصنوعات کیلئے ڈی ڈبلیو پی گروپ باضابطہ ڈسٹری بیوٹر ہے جس ملک میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو GREEمصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے ۔

مزید :

کامرس -