غیر ملکی ماہرین کا چین کی انٹرنیٹ کی تیز رفتار ترقی کااعتراف
بیجنگ(آئی این پی)غیرملکی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ چین کی انٹرنیٹ اور انفارمیشن انڈسٹریز کی تیز اور صحت مندانہ ترقی سے اس کے عوام کو کئی مفید فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ماہرین نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 1994میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی اس کے بعد سے چین نے انٹرنیٹ اور انفارمیشن کی اپنی صنعتوں کے قیام میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، دسمبر2017تک انٹرنیٹ تک رسائی کرنے والے چینی شہریوں کی تعداد772ملین تک پہنچ گئی ۔چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن مرکز کی طرف سے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے753ملین افراد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ کو چھانتے ہیں، یہی نہیں چین کی تیز انٹرنٹ ترقی سے جدید ہارڈ ویئر اور فنی ایجاد کے ساتھ عالمی انٹرنیٹ صنعت کی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔