گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے ، سٹیٹ بینک

گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے ، ...

لاہور(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھروں کی تعمیرکیلئے قرضوں کی فراہمی پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی تجویز پیش کر دی ہے۔ہفتہ کو ایس بی پی کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تجویز پیش کی گئی کہ گھروں کی تعمیراور خریداری کیلئے قرضے فراہم کرنیوالے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے قرضوں کے اجراء کے حوالے سے ٹیکس ختم کئے جائیں تاکہ کم خرچ رہائشوں کی پالیسی کو کامیاب بنایا جاسکے۔ایس پی بی کے مطابق50 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کیلئے گھرکی تعمیر یا خریداری پرکم ازکم 1.40 ملین روپے کا قرضہ فراہم کیا جائے جبکہ خرید ے گئے یا تعمیرکئے گئے گھرکی مجموعی لاگت2.5 ملین روپے تک ہونی چاہئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سستے گھروں کی تعمیر سے ملک میں رہائشی سہولتوں کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...