فِنکابینک کاکارانداز پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
لاہور(پ ر )معروف مائیکرو فنانس بینک فِنکا( FINCA) نے غیر منافع بخش فنانس تنظیم کارانداز پاکستان(Karandaaz Pakistan)کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس سٹریٹیجک شراکت داری کا مقصدچھوٹے کاروباری اداروں اور کاروباری ا فراد کی مالیاتی شمولیت ومعاونت کرنا ہے ۔ اس شراکت داری کے بعد کارانداز اور ڈی ایف ایس پیDFSP (ڈیجیٹل فنانشل سروسز فراہم کرنے والا ادارہ) سیم سیمSIM SIM ملک بھر میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا نیا انداز متعارف کر پائیں گے۔طویل عرصے تک شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرناہے تا کہ کم آمدنی والی خواتین کو فعال کرنا اورمخصوص مارکیٹنگ گروپ کو ہدف بنانا تا کہ تجارت ، فیکٹریوں اور کاٹیج انڈسٹری کو فروغ مل سکے۔ جدید مالیاتی خدممات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف ان چھوٹے اداروں کو مارکیٹ میں جگہ ملے گی بلکہ انہیں مالیاتی استحکام نصیب ہو گا اور سِم سِم( SIM SIM) موبائل اکاؤنٹ اور ای کامرس سے فائدہ اٹھانے کے بعد مقامی اشیاء کو بہتر ترقی اور مضبوط پلیٹ فارمز دستیاب ہوں گے۔یہ پروگرام کارانداز پاکستان (Karandaaz Pakistan) کے خصوصی تعاون سے ملک بھر میں بسنے والی خواتین کے کاروبار میں مالی معاونت کرنے اور ان کی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کامقصد خواتین کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ ان کے چھوٹے درجے یادرمیانے درجے کے کاروبار کوجدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرکے مائیکرو پلیٹ فارمز تک رسائی فراہم کرنا ہے تا کہ وہ ترقی کے یکساں مواقع حاصل کر سکیں ۔ کارانداز اس عظیم مقصد کو پانے کیلئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے سیکشن (ڈی ایف آئی ڈی) سے مالی اور ادارہ جاتی امداد رکھتا ہے۔معروف مائیکرو فنانس بینک فِنکا( FINCA) ہمیشہ سے خواتین ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔
، اب مذکورہ عالمی اداروں کی معاونت سے خواتین کو جامع اور مضوط مالی شمولیت سے فعال کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کے ذریعے اقتصادی طور پر فعال خواتین ڈالر کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود اپنے کاروباری اداروں کی رول ماڈل حیثیت کو برقرار رکھ پائیں گی ۔ اس سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبصرہ کرتے ہوئے FINCA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مدثر عاقل نے کہا کہ’’ہم کارانداز پاکستان کے تعاون سے خواتین کاروباری اداروں کی حمایت اور ان کی مالی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، جو فی الحال پاکستان میں بہت کم ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے فِنکا( FINCA )خواتین کے کاروباری شعبوں کیلئے مؤثر انداز میں کام کرے گا، ہمارا مقصد ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنااورسِم سِم( SIM SIM) کے ذریعے رقومات کی فوری ادائیگی کے نظام کو تیز ترین بنانا ہے ان خدمات کے ذریعے ہم کم آمدنی والے افراد اور چھوتے کاروباری اداروں کو مستقبل میں محفوظ سرمایہ کاری کے قابل بنا پائیں گے۔‘‘اس موقع پر کارانداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) علی سرفراز نے کہا کہ’’کارانداز پاکستان میں خواتین کی اقتصادی بااختیاری کیلئے پُر عزم ہے، خواتین کو مالی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسے معلومات کی کمی اور کاروباری نیٹ ورک، نقل و حمل اور اثاثوں تک رسائی۔ کارانداز ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے انہیں بھرپور امداد فراہم کرے گا ۔ مجھے یقین ہے کہ دن رات کاوشوں سے ہم تمام تر مسائل سے نمٹنے میں ضرور کامیاب ہوں گے اور درست سمت میں اقدامات سے پاکستان میں خواتین کو اقتصادی طور پر طاقتور بنا پائیں گے۔‘