انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا،چینی کے نرخوں میں کمی

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا،چینی کے نرخوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا اور چینی کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔کوکوا کے نرخ شمالی امریکا میں اس کی گرنڈنگ میں کمی اور چینی کے نرخ عالمی سپلائی میں اضافے کے باعث کم ہوئے۔ایکسچینج میں نیویارک کے جولائی کیلئے سودے 70 ڈالر (2.5 فیصد) کمی کیساتھ 2729 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے لندن کے جولائی کیلئے سودے 49 پاؤنڈ سٹرلنگ (2.6 فیصد) کمی کیساتھ 1829 پاؤنڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔خام چینی کے مئی کیلئے سودے 0.11 سینٹ (0.9 فیصد) کمی کیساتھ 11.64 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 80 سینٹ (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 342.40 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 1.45 سینٹ (1.3 فیصد) بڑھ کر 1.177 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کے لیے سودے 8 ڈالر کم ہوکر 1759 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

مزید :

کامرس -