سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 812پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 812پوائنٹس کی کمی

 کراچی(اکنامک رپورٹر )ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 812 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 45 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی فضا اسٹاک مارکیٹ کو متاثر کرنے لگی، جس کے باعث مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں نے شیئرز کی خریداری کے بجائے اس کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لی۔ توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سب سے بڑی کمپنی او جی ڈی سی ایل کے شیئرز میں بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان رہا۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ ایک ہفتے کے دوران 812 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔کاورباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر 4 کروڑ 17 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آجاتا اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی اسی طرح رہے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...