مضبوط معیشت کی بنیاد ایکسپورٹ پر ہوتی ہے، رکن ایف سی سی آئی

مضبوط معیشت کی بنیاد ایکسپورٹ پر ہوتی ہے، رکن ایف سی سی آئی

فیصل آباد(آن لائن)سینئر وائس چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اورFCCI ممبرایگزیکٹیو عمران محمود نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی مضبوط معیشت کی بنیاد ایکسپورٹ پر ہوتی ہے کیونکہ ایکسپورٹ سے ہی قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے اور جس ملک میں فارن ایکسچینج نہیں ہوگا تو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں جس تیزی سے کمی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے ملک کے ہر ایکسپورٹر کو اسپر گہری تشویش ہے ۔اسوقت درآمدات کاحجم دن بدن بڑھ رہاہے جبکہ ملکی برآمدات کم ہورہی ہیں بر آ مدات کے زوال پذیر ہونے کی بڑی وجہ کاروباری لاگت میں اضافہ ہے انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے سستی بجلی و گیس کی فراہمی اور حکومت کی بزنس کمیونٹی سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے جس پر فوری توجہ دی جائےAPBUMA کے سینئر وائس چیئر مین عمران محمود نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرنہ صرف برامدآت میں انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے بلکہ اس سے بالواسطہ اور بلا واسطہ ڈیڑھ کروڑ لوگ وابسطہ ہیں صنعتکار مالی مشکلات کا شکار ہیں اگرحکومت کی طرف سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ریفندز اور کسٹمز ڈیوٹی درا بیک کی ادائیگی کردی جائے توانکی مشکلات کم اورٹیکسٹائل برامدآت میں یقینی اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...