امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک(آن لائن )امریکا،،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور امریکا میں قرضوں پر سود کی شرح میں میں اضافہ اور جزیرہ نما کوریا و شام کے حوالے سے سیاسی کشیدگی میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1336.96 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 10.50 ڈالر (0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 1338.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد گر کر 1333.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1339.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1344.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1346.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔