کامیاب ہو کر عمران کو وزیر اعظم بنائیں گے، عثمان حمزہ

کامیاب ہو کر عمران کو وزیر اعظم بنائیں گے، عثمان حمزہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحر یک انصاف این اے 128کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں الیکشن میں پورے ملک کے کر پٹ سیاستدانوں کو عوامی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گے اور ہم ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنائیں گے الیکشن سے قبل ہی ن لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا نام نہاد مقبولیت کے دعویدار حکمرانوں نے ہواؤں کا رخ اور عوام کے تیور دیکھ لئے ہیں اور وہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج سے بھی پیشگی آگا ہ ہیں ،پہلے حکمرانوں کو کرپشن کرنے سے فرصت نہیں تھی اور اب سارا وقت لوٹ مار کی دولت کو بچانے کیلئے احتساب کے اداروں سے مزاحمت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محرومیوں سے سوا کچھ نہیں دیا ہے ، ملک ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، عمران خان عوام کے حقوق کا علم بلند کئے ہوئے ہیں اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب پسے ہوئے طبقات کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر میسر آئیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...