سٹیج ڈرامہ ’’جھا نجھردی پانواں چھنکار‘‘آج اختتام پذیر ہوجائے گا

سٹیج ڈرامہ ’’جھا نجھردی پانواں چھنکار‘‘آج اختتام پذیر ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر )ہدایتکار سرمد کھوسٹ کا تین روزہ تھیٹر ڈرامہ ’’جھا نجھردی پانواں چھنکار‘‘ آج اختتام پذیر ہوجائے گا‘ڈرامے کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ،سمعیہ ممتاز،زین افضل ،ایمان شاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔لاہور کے علاوہ یہ تھیٹر ڈرامہ 27سے 29اپریل تک کراچی اور 5سے 6تک اسلام آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے لاہور پریس کلب میں ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میڈیا کو بتایا کہ یہ ڈرامہ ایک با مقصد کہانی اور کامیڈی پر مبنی ہے۔یہ کہانی ایک لڑکے کے گرد کھومتی ہے لڑکا اپنے شوق کی خاطر اپنی ماں سے دور رہنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

مزید :

کلچر -