تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے:جاوید رضوی
لاہور( فلم رپورٹر) سینئر اداکارجاوید رضوی نے کہا ہے کہ تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ظفر آرٹ اکیڈمی میں نوجوان فنکاروں کو لیکچر دینے کے موقع پر کیا۔تھیٹر ڈراموں کو دیکھنے کے لئے فیملز کا نہ آنا ہماری ناکامی ہے۔ہمیں تھیٹر کی بہتری کیلئے نئے سرے سے محنت کرنا ہو گی۔موجودہ تھیٹر میں ایسے لوگ آگئے ہیں جہنوں نے کبھی کسی سینئر سے کچھ سیکھا ہی نہیں اس لئے ہمارا تھیٹر ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔جاوید رضوی کا کہنا ہے عوام جو دیکھنا چاہتی ہے ہمیں وہی دکھاناچاہیے نا کہ ہم اپنی پسند لوگوں پر رائج کرنے کی کوشش کریں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ تھیٹر کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔