گلوکاری سے حاصل تجربے نے میرا حوصلہ بہت بلند کیا ،عینی طاہرہ

گلوکاری سے حاصل تجربے نے میرا حوصلہ بہت بلند کیا ،عینی طاہرہ
گلوکاری سے حاصل تجربے نے میرا حوصلہ بہت بلند کیا ،عینی طاہرہ

  

لاہور( فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ و گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ گائیکی سے حاصل تجربے نے حوصلہ بلند کیا ہے ۔میری پہلی ترجیح گائیکی ہے ابھی ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔مجھے دو فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے ابھی فلم سائن نہیں کی ہے ۔میں ابھی ذہنی طور پر فلم میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔انہوں نے بتایا مستقبل میں اچھا سکرپٹ اور کردار ملا تو ضرور کام کرو گی ۔

بھارتی فلموں کو میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔اپنے ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہوں ۔ہمارے ڈرامے اور فلمیں کسی سے کم نہیں ہوں ۔مائرہ خان کی انڈین فلم ’’ریئس ‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : کلچر