والدین خدا کی سب سے بڑی نعمت ہیں،اداکارہ و ماڈل عینی خان

والدین خدا کی سب سے بڑی نعمت ہیں،اداکارہ و ماڈل عینی خان

لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ والدین خدا کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ان کی خدمت کرنا اولاد پر فرض ہے۔دنیاو آخرت کی کامیابی انہی کی بدولت ممکن ہے۔ہر کامیاب شخصیت سے کے پیچھے اس کے والدین کی دعائیں ہوتی ہیں۔جو لوگ والدین کو تنہا چھوڑتے ہیں ذلت و رسوائی پھر ان کو مقدر بن جاتی ہے۔

عینی خان کا کہنا تھا ہم پیسے سے دنیا کی ہر خوشی حاصل کر سکتے ہیں لیکن جو سکون اور خوشی والدین کی خدمت کرکے ملتا ہے وہ دنیا کی کسی چیز میں نہیں ۔ ہر بچے کا فرض ہے کہ وہ ماں باپ کو ہر کسی پر پہلی ترجیحی دے تاکہ ہر قدم پر اس کو ان کی شفقت مل سکے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...