انیل کپور نے ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی مکمل کرلی

انیل کپور نے ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی مکمل کرلی

ممبئی ( آن لائن ) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکسبندی سے قبل میں نے فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ سے رہنمائی حاصل کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے حال ہی میں’’دھمال‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی مکمل کی۔

انہوں نے سماجی میل جول کی و یب سائٹ ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکسبندی سے قبل فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ سے رہنمائی حاصل کی۔ فلم کی کاسٹ میں ریتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، اجے دیوگن اور مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں۔ فلم 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...