قومی خزانہ خالی اورآنے والی نسلوں کومقروض کیا جارہا ہے،مرزا رمضان

قومی خزانہ خالی اورآنے والی نسلوں کومقروض کیا جارہا ہے،مرزا رمضان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کے ٹکٹ ہولڈر مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ قومی خزانہ خالی اورآنے والی نسلوں کومقروض بنانے والا نااہل شخص کہتا ہے میراقصورکیا ہے افسوس کی بات ہے کہ ایسا شخص ڈھٹائی کے ساتھ سرکاری ملازمین کے جلسوں میں پوچھتا پھررہا ہے کہ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کواکٹھا کرکے چھوٹی چھوٹی سی جلسیاں کرنے والوں کودکھائیں گے کہ جلسہ کسے کہتے ہیں اورثابت کریں گے کہ خیبرپختونخوا ہی نہیں بلکہ لاہوربھی عمران خان کے چاہنے والوں کا شہرہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل شریف ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے غیرملکی آقاؤں کوخوش کرنے اورانکے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے خلاف عوام کو تحریک پر اکسانے کی سازش کررہے ہیں لیکن مسلسل لوٹ ماراورجھوٹ کیوجہ سے اب لوگوں نے بھی ان کا ساتھ دینا چھوڑدیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4