طلبہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کرنے والے سرکاری سکولوں کے سربراہان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

طلبہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کرنے والے سرکاری سکولوں کے سربراہان کیخلاف کاروائی ...

 لاہور(حافظ عمران انور) محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے طلبہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بیشتر اضلاع کے سکول سربراہان کی جانب سے سکول انفارمیشن سسٹم میں طلبہ کا ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لیا ہے۔ تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کاڈیٹاہر حال میں جلد از جلد اپ ڈیٹ کریں ۔ ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سی ای اوز کچی کلاس سے کلاس 4 ،پرائمری کلاس کے ٹیچرز پیک امتحانات میں پاس ہونے والے بچوں کا ریکارڈ اور پانچویں کلاس پاس کرنے والے بچوں کو کلاس 6 میں پروموٹ کر کے ان کا ڈیٹا بھی اپ ڈیٹ کیا جائے دریں اثناء کلاس 6 سے میٹرک تک کے تمام طلبہ کا ڈیٹا بھی اپ ڈیٹ کیا جائے۔مراسلے میں تمام سی اوز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکول سربراہان کو ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے سے آگاہ کریں اور انہیں کچی سے لے کر تمام لیول کے سکولوں کے طلبہ کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کروائیں ۔اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی اور ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے سے محکمہ کو طلبہ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی معلومات ملتی رہیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 1