عطائیوں کیخلاف مہم میں کسی سفارش کی پرواہ نہ کی جائے ، خواجہ عمران نذیر

عطائیوں کیخلاف مہم میں کسی سفارش کی پرواہ نہ کی جائے ، خواجہ عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ صوبے سے عطائیت کے مکمل خاتمے کیلئے افسران اپنا موثر کردار ادا کریں اور عطائیوں کے کلینک سیل کرنے میں کسی دباؤاور دھمکی کی پرواہ نہ کریں ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت افسران کے ساتھ ہے ۔ خواجہ عمران نذیر نے مزید کہاکہ مرض کو بگاڑنے میں نیم حکیم اور عطائیوں کا بہت ہاتھ ہوتا ہے اور ڈینگی اور دیگر مریضوں کو عطائیوں سے علاج کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑی۔انہو ں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں گذشتہ روز پورے صوبے کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد ، محکمہ کے سینئر افسران اور تمام تحصیلوں سے آئے ہوئے DDOsH نے شرکت کی ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ صوبہ کیونکہ محکمہ صحت کے افسران اورورکرز کی محنت سے پنجاب میں روٹین ایمونائزیشن 80 فیصد سے اوپر جاچکی ہے تاہم اس کو 100 فیصد تک لیجانے میں والدین کو اپنا خصوصی کردارا ادا کرتے ہوئے اپنے بچوں کے حقوق سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کی صحت کی خاطرکچھ وقت نکالیں اور انکی صحت کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس اور پولیو ویکسینیشن کرائیں ۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گھر گھر جانے والی پولیو ٹیمو ں کے ساتھ والدین کا تعاون ناگزیر ہے ۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع و تحصیل میں ہیلتھ فسیلیٹیز کا وزٹ اپنا معمول بنائیں اور دورے کے دوران جو نقائص اور خرابیاں سامنے آئیں ان کے ازالے کیلئے فور ی اقدامات کریں ۔ DDOsH کے ماہانہ اجلاس کے دوران بیماریوں کی روک تھام ، ای پی آئی کوریج او رپرائمری ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کوضروری ہدایات جاری کی گئیں اور اس حوالے سے انکی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیاگیا۔
عمران نذیر