رنگ گورا کرنے والی ناقص کریموں کی بھرمار ،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

رنگ گورا کرنے والی ناقص کریموں کی بھرمار ،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم نے مارکیٹ میں رنگ گورا کرنے والی کریموں سمیت شیمپو کی غیر قانونی فروخت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔مارکیٹ میں فروخت ہونے والی 15 ہزار کریمیں اور شیمپو غیرقانونی قراردیے گئے ہیں۔ان کریموں کے استعمال سے خواتین جلد کی بیماریوں کا شکار ہو چکی ہیں۔ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی 99 فیصد میک اپ کا سامان رجسٹرڈ نہ کرسکی۔ہر کمپنی رنگ گورا اور چہرہ نکھارنے کا دعویٰ کرتی نظر آتی ہے۔لیکن کمپنیوں کے دعوؤں کے برعکس نتائج نکلتے ہیں۔کمپنیاں ان میں مرکری، پارہ اور سیٹرائزڈ استعمال کرتی ہیں۔جو کہ انسانی صحت اور جلد کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔مگر ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی اس حوالے سے مکمل خاموش دیکھائی دیتی ہے۔ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی قانون کے نفاذ کے باوجود کاسمیٹکس پراڈیکٹس ریگولیٹ کرنے میں ناکام۔محکمے کی کم عملی کے باعث ہزاروں خواتین جعلی اشیاء سے متاثر ہورہی ہیں۔

نبیلہ

مزید : میٹروپولیٹن 1