علامہ اقبال کی شاعری سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا،اعجاز چودھری

علامہ اقبال کی شاعری سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا،اعجاز چودھری

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں یوم اقبال کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا عنوان فکر اقبال اور مسلمانوں کا زوال تھا تقریب سے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اقبال کا یوم وفات ہے ، اقبال کی شاعری سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا آج کے دن کی بہت بڑی اہمیت ہے ، اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا ، قائد اعظم کی یہ خواہش تھی جو خواب اقبال نے دیکھا وہ پورا ہو ، ستر برس گزر گئے ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو برابری کا اختیار نہیں مل سکا ، عمران خان دو نہیں ایک پاکستان چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ شدید مشکلات کا شکار ہے ہم سب اقبال کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر چیلنجیز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور قائد اعظم کے مثالی طرز حکومت سے سبق حاصل کر کے آگے بڑھ سکتے ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی فکر کو ہمیں آگے لیکر بڑھنا ہے اقبال کے پیغام میں بہت بڑا پیغا م ہے ، اقبال کے نظریے کو ہمیں پھیلانا ہوگا ۔ تقریب میں حاجی کرامت کھو کھر ، جمشید اقبال چیمہ ، اعجاز ڈیال ، ظہیر عباس کھو کھر ، احمد علی بٹ ، فیاض بھٹی ، شبیر سیال ، زبیر نیازی ، مہر واجد عظیم ، آجاسم شریف ، خالد گجر ، حافظ فرحت عباس ، وقار ملک ، زمان نصیب ، غلام محی الدین دیوان ،عاطف چوہدری ، یاسر گیلانی ،سرفراز کھو کھر، میاں اکرم عثمان ، علی امتیاز وڑائچ، فاروق شاہ ، عرفان احمد اور اشتیا ق ملک سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے۔

اعجازچودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...