شریف برادران کے دور میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی،نبیلہ یاسمین

شریف برادران کے دور میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی،نبیلہ یاسمین

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر نبیلہ یاسمین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے جمہوری دور حکومت میں پاکستان نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے مسلم لیگ(ن)نے پانچ سالوں میں حقیقی معنوں میں ملک کو مضبوط کرد یاہے۔

ہماری پارٹی نے صرف نعرے بازی کی سیاست نہیں بلکہ عملی طور پر عوامی خدمت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں ان لوگوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ باشعور عوام (ن) لیگ والوں کو ہی ووٹ دیں گے نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے اب بے نقاب ہوچکے ہیں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے قائدین کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی۔

نبیلہ

مزید : میٹروپولیٹن 1