پی ٹی آئی کے زیر اہتمام علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت پر تقریب آج ہو گی

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت پر تقریب آج ہو گی

لاہور(نمائندہ خصوصی) حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 80ویں یوم وفات کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب آج ہوگی، تقریب کی میزبانی تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم بخاری،سینیٹر چوہدری محمد سرور،ابرار الحق،حامد خان،ہارون الرشیداورجسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات علامہ محمد اقبال کے افکارپراظہارکریں گی۔گرینڈ بینکویٹ ہال 144 ظفر علی روڈ اپر مال میں ہونیوالی تقریب کے منتظمین میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور شیخ امتیاز محمودقابل ذکر ہیں۔

تقریب

مزید : میٹروپولیٹن 1