باشعور عوام جھوٹ کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،شیخ عرفان
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے پاکستان کے باشعور عوام 2018میں شریف برادران کی لوٹ مار اور جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے\
پوری (ن) لیگ ملکر بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی (ن) لیگ اوچھی حرکتیں کرنے کی بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ قوم سے سچ بولیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے اور ان کے بچے اربوں پتی کیسے بن گئے ہیں ؟شریف برادران نے قوم کو گمراہ کرنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں کیا قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں پر شریف برادران اپنی ذاتی تشہیر اور جلسے کرتے پھر رہے ہیں