محمد عامر زخمی ،ٹریننگ کیمپ میں شریک نہ ہوسکے
لندن (نیٹ نیوز)دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز فاسٹ باؤلر محمد عامر زخمی ہونے کے باعث کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔ٹریننگ کے تیسرے روزبھی لاہور میں بادل چھائے رہے اور ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی، کپتان سرفراز احمد نے تیز ہواؤں میں کیچنگ پریکٹس کی۔میدان کے اطراف میں تیز ہوائیں چلنے سے بولرز کی لائن اور لینتھ بھی متاثر ہوئی، بیٹسمین سٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ روانہ ہوگی، گرین کیپس آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی اور اس کے بعد 24 مئی اور یکم جون سے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔