شہریز روکری ٹی 20کرکٹ:ٹائیگرز کرکٹ کلب کی جیت

شہریز روکری ٹی 20کرکٹ:ٹائیگرز کرکٹ کلب کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ایسٹ زون شہریز روکری ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ، ٹائیگرز کرکٹ کلب نے نصیر میموریل کرکٹ کلب کو 50رنز سے شکست دیدی ،تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون شہریز روکری ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ، ٹائیگرز کرکٹ کلب نے نصیر میموریل کرکٹ کلب کو 50رنز ہرادیا ،ٹائیگرز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دس وکٹوں کے نقصا ن پر 294رنز بنائے ،اوپنر محمدعامر نے 35گیندوں پر 94اور عاقب نے 24گیندوں پر 67رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،جواب میں نصیر میموریل کی پوری ٹیم 214رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،کپٹن احمد دین اور فاحد نے 3-3اور عاصم اور یونس نے 2-2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔میچ دیکھنے شائقین کی کثیر تعداد گراؤنڈ امڈ آئی ،اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے ۔