(ن) لیگ نے جنوبی پنجاب کو استحصال کے سوا کچھ نہیں دیا،زبیر کاردار
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما ھافظ میاں زبیر کار دار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی جماعت نے جنوبی پنجاب کی عوام کو استحصا ل کے سواء کچھ نہیں دیا اس لئے آنے والے الیکشن میں ان کو با شعور عوام عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے چکے ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف مظلوم بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے جلد انہیں سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر سزا ہونے والی ہے نواز شریف فرعون کے راستے پر چل پڑے ہیں جلد انکا سیاسی انجام پوری دنیا دیکھے گی۔
نواز شریف اور شہبا ز شریف نے عوام کی امانت میں خیانت کی ہے اور رنگے ہاتھوں دونوں بھائی پکڑ ے جا چکے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہشریف فیملی کے کرپشن کیسز منطقی انجام کے قریب ہیں نواز شریف کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ نااہل لیگ بن چکی ہے ، نواز شریف سپریم کورٹ سے نااہل قرار پائے ہیں ، سپریم کورٹ کا نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تاریخی ہے ۔
زبیر کاردار