طلبہ کا ایوان کارکنان کا دورہ

طلبہ کا ایوان کارکنان کا دورہ

لاہور(پ ر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں گورنمنٹ تہذیب البنات ماڈل گرلز ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے صنعت زار کشمیر بلاک‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول‘ نیلم بلاک اقبال ٹاؤن‘لاہور‘دی گولڈن گیٹ ہائی سکول‘ لال پل‘لاہور‘گورنمنٹ غلام محمد بوائز ہائی سکول‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ فرخ آباد‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد373تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...