شوکت خانم ہسپتال کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب24اپریل کو ہو گی

شوکت خانم ہسپتال کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب24اپریل کو ہو گی

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کارپوریٹ اداروں اور مخیرحضرات کی نظر میں ایک با اعتماد ادارہ ہے۔ اسی لیے ہر سال سینکڑوں کارپوریٹ ادارے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو مستحق مریضوں کے علاج کے لیے زکوٰۃو عطیات فراہم کرتے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے اپنے ان تما م سپورٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اس سلسلے میں سال 2017کے دوران ہسپتال سے نمایاں تعاون کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی ایوارڈ تقریب24اپریل کوپرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں ہو گی۔ مہمانِ خصوصی ،شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین عمران خان بزنس کمیونٹی کی سو سے زائدمعروف شخصیات اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان کو یہ ایوارڈ دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...