(ن) لیگ کی صرف آنیاں جانیاں ہی ہیں کارکردگی صفر ہے،محبوب ارشاد

(ن) لیگ کی صرف آنیاں جانیاں ہی ہیں کارکردگی صفر ہے،محبوب ارشاد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ناظم محبوب ارشاد نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف صبح و شام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ہیں لیکن عملی طور پر ابھی بھی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے شہباز شریف کی صرف آنیاں جانیاں ہی ہے کارکردگی مایوس کن اور صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرکے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے انہیں وزیر اعظم بننے کا شوق پیدا ہوا ہے تا کہ و ہ دوبارہ کھربوں روپے کی کرپشن کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک اور قو م کولوٹا ہے نواز شریف مظلومیت کا رونارو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

، شریف برادران 35سالوں سے عوام کو سہانے خواب دکھا کر لوٹتے رہے ، نواز شریف ایک بد دیانت ، جھوٹے اور نا اہل شخص ہیں جنہوں اس ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، عوام نواز شریف کی اصلیت کو جان چکے ہے ، نواز شریف کے پتلی تماشے اور ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی کا اقتدار آخری ہچکیاں بھررہا ہے ان کی رخصتی لکھی جا چکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4