مانگامنڈی، پولیس نے چرس اور افیون برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا

مانگامنڈی، پولیس نے چرس اور افیون برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) تھانہ مانگامنڈی پولیس نے چھاپہ مار کر چرس اور افیون برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا مگراصل ملزم موقع سے فرار، پولیس نے مبینہ طور پرلاکھوں روپے کامک مکا کرکے مالک کا نام ہی نکال دیااور 24گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق عینی شاہدوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز 5بجے نماز عصر کے قریب ہسپتال روڈاحسان مسجد کے سامنے آٹا پیسنے والی چکی پر پولیس نے چھاپہ مار ا اور مبینہ طور پر 4کلو چرس اور3کلو افیون برآمد کرکے وہاں ملازمت کرنے والے امجد ولد نذر آرائیں کو گرفتار کر کے لے گئی، بعد میں وقاص کو بھی گرفتار کر لیا ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں بطور سپاہی ملازمت کرنے والا بشارت علی ولد محمد یٰسین کمبوہ ساکن کچی حویلی مانگا منڈی اور محمد حیات منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں۔ اس بارے میں ایس ایچ او مستینر احمد خاں سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹیلی فون اٹھانا گوارا نہیں کیا، محرر منشی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا مقدمہ کوئی درج نہیں ہوا ۔بعدازاں ایس ایچ او کے کارخاص ٹی اے ایس آئی عامر سلیم نے بتایا کہ ملزمان امجد اور وقاص ہمارے پاس گرفتار ہیں ان کو اے ایس پی سرکل رائیونڈ کے پاس لے جائیں گے بعد میں مقدمہ درج کریں گے ۔پنجاب پولیس میں بطور محافظ ملازمت کرنے والا بشارت ابھی تک فرار ہے اور عباس بھی فرار ہے جبکہ محمد حیات کا نام ہی ہمارے پاس نہ ہے اور وہ منشیات فروشی کا دھندہ نہیں کرتا ،موقع پر عوام نے غلطی سے اس کا نام لیا تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...