فیکٹری ایریاپولیس نے منشیات فروش اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

فیکٹری ایریاپولیس نے منشیات فروش اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے شراب فروش عمران کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق افتخار چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں فیکٹری ایریا پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...