بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چھ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چھ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج چھ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئی وہ اپنے اس دورے کے دوران منگولیا بھی جائیں گی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گی،سشما سوراج بیجنگ پہنچ کر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گی،وہ اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے آئندہ ماہ چین کے متوقع دورے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔چین اور بھارت کے درمیان 2017میں ڈوکلام تنازع کے باعث تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے۔ مبصرین کا خیال ہے، کہ بھارتی وزیر خارجہ اس مسئلے پر بھی بات چیت کریں گی۔ جبکہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے پر اپنے تحفظات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گی۔بھارت ایٹمی کلب کا رکن بننے کا خواہش مند ہے وہ اس سلسلے میں بھی چینی رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ پچیس اپریل کو منگولیا کے دو روزہ دورے پر روازنہ ہونگے جو اس کا اس علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔

سشما سوراج

مزید : علاقائی