نیو اسلام آباد ایئر پورٹ، حدود کے تعین کیلئے تھانوں میں تنازعہ

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ، حدود کے تعین کیلئے تھانوں میں تنازعہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدودکا تعین کرنے کیلئے شہر کے 2 تھانوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا 75فیصد حصہ ضلع اٹک کے تھانہ قتبال اور 25فیصد پنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں ہے۔اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی پریشان ہے جرائم ہونے کی صورت میں کس سے رجوع کیا جائے جبکہ حدود تعین کرنے کے حوالے سے اعلی افسران کی متعدد میٹنگ کے باوجود مسئلہ حل نہ کیا جاسکا۔ ابتدائی تقسیم کے مطابق ایئرپورٹ کا رن وے اور ایئرفیلڈ قتبال تھانے کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انتظامی دفاتر اور ٹراما سینٹر تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شامل کیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کی سکیورٹی میں بہتری کیلئے نیکٹا حکام کو بھی خط ارسال کردیا۔دوسر ی جانب نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی انتظامیہ ایئرپورٹ کو تھانہ ترنول کے حوالے کرنے کی خواہش مند ہے جبکہ انتظامیہ کو ایئرپورٹ حوالگی کیلئے پارلیمنٹ سے قانون سازی درکا ر ہوگی۔ادھر پنجاب انتظامیہ ایئرپورٹ کو کسی ایک ضلع کے حوالے کرنا چاہتی ہے تاہم اس کیلئے لینڈ ریکارڈ میں بھی تبدیلی کرنا ہوگی۔خیال رہے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل کو تین مئی سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے آپریشنل کرنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

حدود تنازعہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...