چین نے شیان گان نیو ایریا کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے مرکزی حکام نے شیان گان نیو ایریا کے لیے ایک ماسٹر پلان کی منطوری دے دی ہے۔اور اس امر کو دہرایا ہے کہ اس کا قیام آنے والے ’’کئی سو برسوں کے لیے پائیدار اہمیت ‘‘کا حامل ہوگا ۔ اس منصوبے کی منظوری چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی کابینہ(سٹیٹ کونسل) نے دی ہے۔یہ بات گزشتہ روز جاری کی جانے والی ایک دستاویز میں بتائی گئی ہے۔
منصوبے میں کہا گیا ہے ’’صوبہ ہی بی میں شیان گان نیو ایریا کا قیام ایک اہم فیصلہ ہے اور کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت والی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے بیجنگ ،تیان جن اور ہیبی کی مربوط ترقی کو آگے بڑھانے کا ایک انتظام ہے۔دستاویز کے مطابق شیان گان شن جن خصوصی اقتصادی ژون اور شنگھائی پو ڈونگ نیو ایریا کے بعد ’’قومی اہمیت‘‘کا ایک اور نیا علاقہ ہے۔