متاثرہ خاندان کو انصاف دلا کر ہی رہونگی :دیپکا رجاوت

متاثرہ خاندان کو انصاف دلا کر ہی رہونگی :دیپکا رجاوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں(کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر میں کٹھوعہ سانحہ میں متاثرہ خاندان کی وکیل دیپکا سنگھ رجاوت نے بار ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے ان پر لگاے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ کسی سستی شہرت کی قایل نہیں بلکہ وہ متاثرہ خاندان کے لئے حصول انصاف کے لئے آخری دم تک جدو جہد کرتی رہے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بار کونسل آف انڈیا کی پانچ رکنی ٹیم جموں میں ہے جہاں اس نے جموں بار کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی۔اس ملاقات میں بار نے دیپکا سنگھ پر جوابی الزامات عاید کئے اور کہا کہ وہ بار کو بدنام کرنا چاہتی ہے اور اس نے جھوٹے الزامات عاید کئے۔
ٹیم کو بتایا گیا کہ دیپکا کو کبھی بھی وکلا نے کورٹ میں پیش ہونے سے نہیں روکا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وکیلوں نے اس وقت کٹھوعہ میں مقامی عدالت کے احاطے میں اس وقت پولیس ٹیم کو روکا جب وہ چالان پیش کرنے جارہی تھی۔اس موقعے پر وکیلوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی اس چالان کو پیش کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔جموں بار اور کٹھوعہ کے وکیل روز اول سے ہی کٹھوعہ سانحہ کے ملوثین کی رہائی کے لئے ایجی ٹیشن چلارہے ہیں۔پوری دنیا میں کٹھوعہ سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -