جنوبی سوڈان کے آرمی چیف کا دورہ مصر کے دوران انتقال
جوبا (این این آئی)جنوبی سوڈان کی حکومت نے بتایا ہے کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جنوبی سوڈان کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ آنجہانی جنرل جیمز اگونگو ایک سال قبل جنرل پال مالونگ کی برطرفی کے بعد آرمی چیف مقرر کیے گئے تھے۔جنرل اگونگو کی موت مئی میں ان کے متوقع امن دوروں سے چند روز قبل ہوئی ہے۔ وہ ملک میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک سے معاونت کے لیے دورے کی تیاری کررہے تھے۔مبصرین کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان کے آرمی چیف پر مل کے صدر سیلفا کیر کی طرف سے حکمراں اتحاد کے حوالے سے جرات مندانہ فیصلے کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔