مقبوضہ کشمیر، خاتون حریت رہنماآسیہ اندرابی چار ساتھیوں سمیت گرفتار

مقبوضہ کشمیر، خاتون حریت رہنماآسیہ اندرابی چار ساتھیوں سمیت گرفتار

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو اپنی چار ساتھیوں کے ہمراہ ضلع اسلام آباد میں گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین اور دختران ملت کی ایک کارکن کو اسلام آ با د کے علاقے آنچی ڈورہ میں ایک گھر سے گرفتار کیااور اسلام آباد کے صدر تھانے میں نظر بند کر دیاگیا۔دخترا ن ملت کی ایک کارکن نے ذ ر ا ئع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا بھارتی پولیس کی کم از کم پندرہ گاڑیوں نے گھرمیں داخل ہونے سے پہلے پورے علاقے کو محاصر ے میں لے لیا، علاقے کے لوگ پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کو خوف زدہ ہو گئے، آسیہ اندرابی آنچی ڈورہ میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں آئی ہوئی تھیں ۔

آسیہ اندرابی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...