تائیوان کی پارلیمنٹ پھر میدان جنگ ، ارکان آپس میں گتھم گتھا

تائیوان کی پارلیمنٹ پھر میدان جنگ ، ارکان آپس میں گتھم گتھا

تائپی (صباح نیوز) تائیوان کی پارلیمنٹ ایک بار پھرمیدان جنگ بن گئی ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔اجلاس کے دوران ارکان اپنے غصے پر قابونہ رکھ سکے او راپنی نشستیں چھوڑکر ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی شرو ع کر دی۔پارلیمنٹ میں موجود ارکان کے درمیان یہ کشیدگی فوجی پنشن کے حوالے سے گرما گرم بحث پر شروع ہو ئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ارکانِ پارلیمنٹ اس قدر غصے میں آگ بگولہ ہو گئے کہ سب نے ایک دوسرے پر دھا وا بو ل دیا۔بعد ازاں سینئر ارکان نے بیچ بچاؤکرا کے معاملہ رفع دفع کر ایا اور اجلاس کی کارروائی جاری رکھی۔

تائیوان

مزید : علاقائی