فنڈریزنگ،عمران خان لندن پہنچ گئے
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن پی آئی اے کی پرواز سے لندن پہنچ گئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری اور معاون خصوصی عون چودھری بھی ہمراہ ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے علاوہ ازیں برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاں وہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے ۔
عمران خا ن/ لندن