کل لاہور میں ہونے والی پاکستان گوادر ایکسپو کی تیاریاں مکمل

کل لاہور میں ہونے والی پاکستان گوادر ایکسپو کی تیاریاں مکمل

لاہور(جنرل رپوٹر)روز نامہ پاکستان کے زیر اہتمام کل پیر سے لاہور میں ہونے والی پاکستان گوادر ایکسپو کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ایکسپو میں شرکت کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود لاہور پہچنا شروع ہو گئے ہہں گزشتہ روز کراچی سے بڑا وفد لاہور پہنچا وفد نے ایکسپو کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور فلیٹیز ہوٹل میں ایکسپو میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا واضح رہے کہ قومی ملکی نوعیت کی پہلی گوادر ایکسپو لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں دو روز جاری رہے گی اس کی افتتاحی تقریب پیر کو صبح دس بجے ہو گی افتتاح گورنر پنجاب محمد رفیق رجواعنہ کریں گے جب کہ چوبیس اپریل کو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین سینٹ صادق سنجرانی ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...