پاکستان افغانستان سے مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، دفتر خارجہ

پاکستان افغانستان سے مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(صباح نیوز)دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کے حصول کیلئے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام امور پر مفید مذاکرات کیلئے راہیں تلاش کررہاہے۔بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتاہے۔ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان نے بھارت سے آنیوالے یاتریوں کو اپنی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہمیشہ ممکنہ سہولتیں فراہم کی ہیں۔

دفتر خارجہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...