چیچہ وطنی، ٹرالی اور دودھ والی گاڑی میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 2شدید زخمی

چیچہ وطنی، ٹرالی اور دودھ والی گاڑی میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 2شدید زخمی

چیچہ وطنی، کسووال(نامہ نگار،نمائندگان خصوصی) ٹرالر اور دودھ والی گاڑی میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے اقبال نگر کے قریب ٹرالر نمبرTKB122 اور دودھ والی گاڑی نمبر TKS548 میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں کوئٹہ کا رہائشی ٹرک ڈرائیور اسماعیل ، تاندلیانوالہ کا رہائشی عمر حیات اور مانگا منڈی کا رہائشی غلام علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عارف والا کے رہائشی محمد نواز اور کوئٹہ کا رہائشی پرویز شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...