نواز شریف جانتے ہیں الیکشن میں تاخیر انکے حق میں ٹھیک نہیں ، شیخ رشید

نواز شریف جانتے ہیں الیکشن میں تاخیر انکے حق میں ٹھیک نہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی(آن لائن )سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے نواز شریف جانتے ہیں الیکشن میں تاخیر ان کے حق میں ٹھیک نہیں ہو گی ، تاہم 60دنوں میں انتخابات ہونا ممکن نہیں میں الیکشن اکتوبر نومبر میں ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب میں کوئی رسپانس نہیں ملا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ فیصلہ 120فیصد میرے حق میں آئے گاخلا ف آیا تو چیخوں چلاؤں گا نہیں۔ مریم نواز کو سیاست میں کہیں نہیں دیکھ رہا۔ 31مئی کے بعد ایک بڑا گروپ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ ے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا ہماری بہت سی توقعات آئین کے مطا بق نہیں ہوتیں،اس میں کوئی شک نہیں فیصلے سپریم کورٹ نے کرنا ہیں ، دعا ہے اللہ چیف جسٹس کو بہت لمبی ز ند گی دے، عبوری وزیراعظم کا فیصلہ صرف دو لوگ کر رہے ہیں سوال یہ ہے عبوری وزیراعظم ملک کے 22کروڑ عوام کا ہے یا ان دو بندوں کا؟ ۔ حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ لوگ شخصیت دیکھ کر ووٹ دیتے ہیں پارٹی یا نظریہ نہیں۔ ابھی تک حلقہ بند یوں سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن نہیں ملا۔ ابھی ملک کو بہت چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ سینٹ الیکشن میں سراج الحق نے نواز شریف کو ووٹ دیا، جب سے قومی اسمبلی میں آیا ہوں تب سے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان سے کہا جماعت اسلامی سے اتحاد کر لیں ، عمران خان نے کہا ان کی ڈیمانڈ بہت بھاری ہے۔ آئندہ الیکشن کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار دیکھ رہاہوں۔ زرداری آ ئند ہ حکومت میں دوبارہ صدر بننا چاہتے ہیں۔ میں نے کبھی اپنا اثاثہ نہیں چھپایا ۔ خورشید شاہ کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اچھے روابط اور تعلقات ہیں۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے نگران وزیراعظم کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ن لیگ کو جس حالت میں د یکھ رہا ہے اس کی ذمہ دار مریم نواز ہے جس ن لیگ کو تاریک خانے میں پہنچا دیا، نواز شریف کو آج جس نہج پر پہنچایا ہے اس میں بھی مریم نوا ز کا ہاتھ ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...