پلاسٹک کی آلودگی سے زمین اور سمندر زہریلے ہو رہے ہیں،مشاہد اللہ خان

پلاسٹک کی آلودگی سے زمین اور سمندر زہریلے ہو رہے ہیں،مشاہد اللہ خان

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی سے زمین اور سمندر زہریلے ہو رہے ہیں جس سے سمندری حیات اور ہماری اپنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے ،ہماری زندگیوں کا انحصار حیاتیاتی تنوع، مختلف اقسام کے جانداروں اور ایکو سسٹم پر ہے۔ عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آلودگی بڑھنے سے مختلف اقسام کے جاندار اور ایکو سسٹم بھی تیزی سے ناپید ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم بڑے پیمانے پر ماحول کو بہتر رکھنے والی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں جن کے اقتآادی اور معاشی نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنگلات، آبی گزر گاہیں اور مچھلیوں کے سٹاکس میں بھی کمی آئی ہے جبکہ حرارت جذب کرنے والی گیسوں سے ہمارے کرہ ارض پر حدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجہ میں خود ہماری اپنی بقاء کی بنیادوں کودرپیش خطرہ بڑھ رہا ہے۔۔ انہوں نے کہا انسانی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قدرتی وسائل کو بچانے کے حوالہ سے یہ دن بہت اہم ہے۔ واضح رہے کہ کرہ ارض کو آلودگی سے بچانے کے لئے یوم ارٖض ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے اور اس سال کیلئے اس دن کا مرکزی موضوع ’’پلاسٹک آلودگی‘‘ کا خاتمہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر