سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں تباہ کر دیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان عرب اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی نظام نے فضاء میں ہی تباہ کرکے دہشتگردی کی سازش ناکام بنا دی۔

سعودی عرب

مزید : صفحہ آخر