ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدہ کے تحت کردار ادا کرے :مفتاح اسماعیل

ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدہ کے تحت کردار ادا کرے :مفتاح اسماعیل

واشنگٹن ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسو ہیرو فروساوا اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کی سپرنگ میٹنگ 2018میں بھی شرکت کی ، اس موقع پر پاکستان کی معاشی کارکردگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انہوں نے عالمی بینک ایتھل سنھاوزر سے بھی ملاقات کی جو جنوبی ایشیا ئی خطہ کیلئے عالمی بینک کی جانب سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں،اس موقع پر پاکستان میں کئے جانیوالے اقدامات اور آئی ایف سی کے جاری منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق مشیرخزانہ نے ا یم ڈی ورلڈ بینک کو بھارت کے متنا ز ع پن بجلی منصوبوں کی تعمیرپرتوجہ دلائی جبکہ ورلڈ بینک کی پاکستان میں مستقبل کیلئے فنڈنگ کابھی جائزہ لیا گیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ور لڈ بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنا کرادر ادا کرے، آنیوالے سال میں بھی اقتصادی ترقی کی رفتار جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، پا کستا ن نے بہتر اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی ورلڈ بینک نے حکومتی ا صلاحاتی عمل کوسراہا اور پا کستان کی ترقی کیلئے تعاون کایقین دلایا۔ اعلامیہ کے مطابق مشیرخزانہ نے بل گیٹس کی طرف سے و زرائے خزانہ کودیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

مفتاح اسماعیل

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...