خواجہ آصف آج بیجنگ پہنچیں گے
اسلام آباد (آن لائن )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف آج اتوار کو بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ کریں گے۔اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اس موقع پر اہم علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔