ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5شرپسند ہلاک،28گرفتار

ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5شرپسند ہلاک،28گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5شرپسند ہلاک،28گرفتار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 5شرپسند ہلاک،28گرفتار ہوگئے، وزیرداخلہ کی مو جودگی میں فراری کمانڈر نے دس ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے بمبور میں واقع پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 28کو گرفتار کرلیا دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و دھما کہ خیز مواد برآمد کیا گیا ،تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا لیویزذرائع کے مطابق تربت میں نا معلوم مسلح افراد نے ایف سی کی گشت پر مامور ٹیم پر فائرنگ کردی سکیورٹی فورسز نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -