جنوبی پنجاب کو پی ٹی آئی ہی صوبہ بنائے گی: جہانگیر ترین

جنوبی پنجاب کو پی ٹی آئی ہی صوبہ بنائے گی: جہانگیر ترین

ملتان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے تحریک انصاف ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی،آئینی طر یقے سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے اب کوئی انہیں نہیں روک سکتا،اب جو بھی سیاست ہوگی شریفوں کے بغیر ہوگی،علی ترین اپنی محنت سے پارٹی میں جگہ بنائیں گے۔ہفتہ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے،ہمارا منصوبہ ہے تین ڈویژنوں پر مشتمل صوبہ ملنا چاہئے،جس کیلئے آئینی طریقہ اپنایا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کو اب صوبہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،جنوبی پنجاب میں حکمرانی نہیں بلکہ خدمت ہوگی ۔ اب جو بھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیر ہوگی،کیونکہ نوازشریف ا پنے دفاع میں کچھ بھی پیش نہ کرسکے،ان کیخلاف ثبوت زیادہ ہیں وہ سزا سے بچ نہیں سکتے، اڈیالہ جیل وہی جائے گا جس کیخلاف عدالت فیصلہ کرے گے۔ پاکستان کی سیاست میں پہلی دفعہ کسی پارٹی نے اپنے ایم پی ایز کو نکالا،پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی ہے ایم پی ایز سے متعلق فیصلہ کرے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا 29اپریل کا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دے گا اور آئندہ انتخابات کے بعد صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر