امریکی قائم مقام معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان پہنچیں گی

امریکی قائم مقام معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد(صبا ح نیوز)امریکی قائم مقام معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکل ( پیر کو) ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سمیت اعلی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ کی قائم مقام معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان میں قیام کے دوران وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرداخلہ احسن اقبال سمیت اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاک امریکہ تعلقات کے تناظر میں ایلس ویلز کے دورہ کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں آنے والی دوریاں کم کرنا ہے۔قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں امریکی فوجی اتاشی کرنل جوزف کے کار حادثہ سمیت دوطرفہ تعلقات میں بہتری، افغانستان میں قیام امن اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقاتوں میں پاک امریکہ ورکنگ گروپس کی کارکردگی اور امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر زیر غور آئیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...